مچھلی میں پائے جانے والے اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کو ماہرین انسانی صحت کے لیے مفید اور بہت سی بیماری سے نجات کا سبب قرار دیتے ہیں، اسی وجہ سے تیل کو خوراک میں شامل کرنے کی شفارش کی گئی ہے۔
ماہرین طب کہتے ہیں مچھلی کا تیل صحت کیلئے نہایت مفید ہے، جس کی مدد سے کولیسٹرول کو کم کیا جاسکتا ہے، کیونکہ اس میں موجود اومیگاتھری انسانی جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتے اور نزلہ زکام،کھانسی سے محفوظ رکھنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مچھلی کا تیل امراضِ قلب سے بچانے میں معاون ہے سبزیوں میں اس تیل کو استعمال کرنے سے کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے، جس سے ہارٹ اٹیک کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔
مچھلی کے تیل میں ایسی چکنائی پائی جاتی ہے جو انسانی جسم کیلئے بہت ضروری ہے، یہ تیل ہمارے جسم کے نظام کو درست رکھتا ہے، سردیوں میں مچھلی کا تیل پینا زیادہ فائدے مند ہے، اسے پینے سے جسم کو ایسی توانائی حاصل ہوتی ہے جس سے مدافعتی نظام مضبوط اور متحرک ہوجاتا ہے۔
اب تک عالمی سطح پر مچھلی کے فوائد سے متعلق متعدد تحقیقات سامنے آچکی ہیں، جن میں بتایا گیا ہے کہ تیل کے استعمال سے امراضِ قلب، سانس کی بیماری، ذہنی تناؤ، بے چینی، مٹاپے سے نجات اور بالوں کو صحت مند بنایا جاسکتا ہے۔
طبی ماہرین اور طبیب کہتے ہیں کہ مچھلی کے تیل کے استعمال سے سانس لینے میں دشواری ، سینے میں بلغم، کھانسی کم یا ختم ہوجاتی ہے کیونکہ اس میں اومیگا 3 شامل ہے جو ایئرویز کی سوجن کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔
مچھلی کے تیل میں شامل اومیگا تھری فیٹی ایسڈز ڈپریشن کو کم کرنے میں معاون ہے۔
یہ بات تو آپ جانتے ہی ہیں کہ بالوں کے صحت مند ہونے کے لیے سیاہ پن اور ان کا گھنا ہونے کے لیے اومیگا تھری کی ضرورت ہوتی ہے، مچھلی کے تیل میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز شامل ہیں، جو بالوں کو لمبا، گھنا، مضبوط، چمکادار اور سیاہ بناتے ہیں۔
مچھلی کے تیل کے استعمال کے ساتھ اگر ورزش باقاعدگی کے ساتھ کی جائے تو اس سے اضافی وزن یعنی مٹاپے سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔
یہ تیل مچھلی کے مخصوص اقسام کے ٹیشوز سے حاصل کیا جاتا ہے، جسے باقاعدہ پروسیس کرنے کے بعد خوراک کے لیے قابل استعمال بنایا جاتا ہے تاکہ یہ روزمرہ کی \
خوراک کے حصے کے طور پر استعمال کیا جاسکے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹھنڈے پانی کی مچھلیاں، خاص طور سے ٹونا، سامن اور دیگر چکنی مچھلیوں میں اومیگا تھری ایسڈ وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو دماغی اور دل کے امراض کے علاوہ انسانی جسم کے مختلف اعضاء کے لئے بہت فائدے مند ہے۔
دنیا میں انسانوں کی اموات کا باعث سب سے زیادہ قلب کے شریانوں کی بیماری بنتی ہے۔ ماہرین کی متعدد تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ مچھلی کا تیل قلب کے عارضوں کو کم کرنے میں نہایت مفید ثابت ہوتا ہے۔ مچھلی کے تیل میں موجود چربیلے مادے اومیگا 3 ایسیڈ سے پیرگی کے امراض اور انسانوں کی بوسیدگی کی علامات بھی کم ظاہر ہوتی ہیں۔
مچھلی کے تیل کے استعمال سے سگریٹ نوشی ترک کرنے میں مدد ملتی ہے۔
طبی ماہرین کی تحقیق کے مطابق مچھلی کے تیل کا استعمال سگریٹ نوشی میں مبتلا افراد کو تمباکو نوشی سے چھٹکاراحاصل کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
مچھلی کے تیل میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈ نکوٹین کی طلب کو پورا کرتا ہے۔
مناسب مقدار میں درست تیل اور چکنائی کا انتخاب آپ کے جسم پر عمر کے اثرات کو کم کرنے میں مر کزی کردار ادا کرتا ہے۔اچھی چکنائی آپ کے جسم کو بھر جانے کا احساس مہیا کرتی ہے اور یہ چکنائی کو جلانے کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ ہماری غذا میں ضروری چکنائی یا اچھی چکنائی کی کیا اہمیت ہے،اور یہ کہ ہمارے جسمانی نظام کو درست رکھنے کے لئے کتنی ضروری ہے اور ہمیں کس طرح بیماریوں سے بچاتی ہے۔اگر اچھی چکنائی اور نقصان دہ چکنائی کو پہچان لیا جائے تو زندگی بیماریوں سے دور گزر سکتی ہے۔
مچھلی کے تیل کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ چکنائیوں میں سب سے بہترین چکنائی ہے۔ یہ تیل مچھلی سے حاصل کیا جاتا ہے ،اس میں بڑی مقدار میں اومیگا 3فیٹی ایسڈ پایا جاتا ہے، یہ بات تمام تحقیقات سے ثابت ہو چکی ہے کہ یہ دل اور دماغ کی صحت کے لئے بہترین ہے اس کے علاوہ یہ اعصابی نظام کو بھی متحرک کرتا ہے۔مچھلی کے تیل کے سپلیمنٹ سے یہ بھی پایا گیا ہے کہ اس سے یادداشت بھی اچھی ہوتی ہے اسی لئے اگر کسی کو بھولنے کا مرض ہے تو اس کی یادداشت میں بھی اس سے بہتری لائی جا سکتی ہے۔
مچھلی کے تیل کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ یہ آپ کے دل کو فضائی آلودگی سے بچاتا ہے ۔ایک امریکن تحقیق کے مطابق یہ بات بالکل سچ ہے ۔29صحت مند درمیانی عمر کے افراد کو چار ہفتو ں تک 3گرام مچھلی کا تیل یا پلاسبو روزانہ دیا گیا اور اس کے علاوہ ان کو خراب آلودہ فضا میں دو گھنٹے کے لئے رکھا گیا ۔تحقیق کاروں نے یہ پایا کہ ان لوگوں پر جنہوں نے مچھلی کا تیل استعمال کیا ان کی صحت پر وہ منفی اثرات نہیں مرتب ہوئے جو کہ ان لوگوں پر ہوئے جو کہ صرف پلاسبو استعمال کر رہے تھے۔اومیگا 3فیٹی ایسڈ سپلیمنٹس آپ کے دل کو فضائی آلودگی سے محفوظ رکھتا ہے
یونیورسٹی آف براسٹل کی تحقیقات کے مطابق اومیگا 3فش آئل جوڑوں کے درد کے خطرے اور اس کی علامات کو کم کرتا ہے ۔جن لوگوں کی غذا میں اومیگا 3فش آئل شامل رہتا ہے ان میں ان لوگوں کی نسبت ارتھرائٹس کا خطرہ ان لوگوں کی نسبت کم ہو جاتا ہے جو فش آئل استعمال نہیں کرتے۔اگر آپ روزانہ فش آئل استعمال کرتے ہیں تو آپ ہر قسم کے جوڑوں کے درد سے اپنی جان چھڑوا سکتے ہیں ،یا کم از کم جوڑوں کی سوجن کو بہت حد تک کم کر سکتے ہیں ۔
یہ عمر کے اثرات کو زائل کرتا ہے
تحقیقات سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ آپ کے خلیات کا نظام جب خراب ہونے لگتا ہے اور وہ خلیات کو دوبارہ نہیں بنا پاتا تو اس سے کے چہرے اور جسم پر عمر کے اثرات ظاہر ہونا شروع ہو جاتے ہیں ، 2010 کی ایک تحقیق کے مطابق فش آئل سے خون کا لیول اور ان خلیات کی یا کروموسومز کی کمی کمی کا پانچ سال تک جائزہ لیا گیا ،تو اومیگا 3فیٹی ایسڈ میں اس کی حفاظت کا عنصر پایا گیا۔جس سے یہ عمر کے اثرات کو زائل کرتا ہے۔
یونیورسٹی آف کیلیفورنیا ،سان فرانسسکو نے 600مریضوں پر تحقیق کی اور یہ پایا کہ مریضوں میں مچھلی سے حاصل کیا گیا اومیگا 3 ایسڈز بلڈ لیول کو بڑھا کر ان مریضوں میں بھی جو دل کی شریانوں کے مرض میں مبتلا تھے ،اور خلیات کی ٹوٹ پھوٹ کے عمل کو بھی روک دیتا ہے۔اگر مچھلی جیسے کہ سالمن کو ہفتے میں اگر دو دفعہ لیا جائے تو یہ اومیگا 3 حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔
دماغی طاقت اور یادداشت کو بہتر بناتا ہے
ریسر چرز کے مطابق انسان کے ادراکی عمل اور فش آئل کے درمیان بہت اچھی مثبت دوستی ہے خاص کر دماغی اسٹرکچر کے ساتھ۔اس مطالعے سے یہ بھی پتہ چلا کہ فش آئل کے استعمال کرنے والوں میں ادراکی عمل بہت اچھا ہو جاتا ہے اور اس میں بہتری آتی ہے ۔ایک منفرد چیز یہ پتہ چلی کہ ایک بہت واضح ہم آہنگی فش آئل اور دماغ کے ان حصوں میں پائی گئی جو سوچنے اور یاد رکھنے کے لئے استعمال ہو تے ہیں ۔اور دوسرے لفظوں میں فش آئل کے استعمال سے دماغ کے سکڑنے کے عمل کو بھی روکا جا سکتا ہے۔جن کی غذا میں اومیگا 3فیٹی ایسڈ کی کمی رہتی ہے ان کی دماغی صلاحیتیں زیادہ جلدی متاثر ہو نے لگتی ہیں اور وہ یادداشت کی کمزوری کا بھی شکار ہو جاتے ہیں ۔
کمزور پٹھوں کی حفاظت
اگر آپ اپنی غذا میں فش آئل کا استعمال کریں تو یہ آپ کے پٹھوں کو بھی مضبوط بناتا ہے اور ان کی حفاظت کرتا ہے۔یہ عام طور پر کینسر کے مریضوں کے ساتھ ہوتا ہے کہ کیموتھیراپی کے عمل کے بعد ان کے پٹھے بہت کمزور ہو جاتے ہیں ۔اس ٹرائل میں 16مریضوں کو شامل کیا گیا جو کہ فش آئل لیتے تھے اور 24مریض ایسے شامل کئے گئے جو کہ فش آئل نہیں لیتے تھے ۔جو مریض فش آئل نہیں لیتے تھے انہوں نے تقریباً 2.3kg وزن گھٹایا ،جبکہ جو مریض فش آئل کا استعمال کر رہے تھے انہوں نے اپنا وزن برقرار رکھا،اور اس کا ایک دلچسپ پہلو یہ تھا کہ 69فیصد مریض ایسے بھی تھے جو کہ فش آئل گروپ کے تھے اور جن کے پٹھوں کے گوشت میں اضافہ ہوا تھا۔
ہڈیوں کی صحت میں بہتری
جب یہ ہڈیوں کی صحت کی بحالی کی طرف آتا ہے تو وہاں بھی صرف کیلشئیم ،وٹامن ڈی ،اور میگنیشئم کی ضرورت نہیں پڑتی بلکہ اس کے لئے اومیگا تھری فیٹی ایسڈ DHA ہڈیوں کی صحت کے لئے انتہائی ضروری ہے۔
Finest Natural FISH OIL is available online at Telemart.pk, Daraz.pk, Rawaleen online store, City Perfumes etc
Finest Natural FISH OIL is available in 30ml, 250ml and 500 ml packing.
for order and home delivery whatsapp on 0336-0528782
Comments
Post a Comment