FISH OIL
مچھلی میں پائے جانے والے اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کو ماہرین انسانی صحت کے لیے مفید اور بہت سی بیماری سے نجات کا سبب قرار دیتے ہیں، اسی وجہ سے تیل کو خوراک میں شامل کرنے کی شفارش کی گئی ہے۔ ماہرین طب کہتے ہیں مچھلی کا تیل صحت کیلئے نہایت مفید ہے، جس کی مدد سے کولیسٹرول کو کم کیا جاسکتا ہے، کیونکہ اس میں موجود اومیگاتھری انسانی جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتے اور نزلہ زکام،کھانسی سے محفوظ رکھنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مچھلی کا تیل امراضِ قلب سے بچانے میں معاون ہے سبزیوں میں اس تیل کو استعمال کرنے سے کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے، جس سے ہارٹ اٹیک کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ مچھلی کے تیل میں ایسی چکنائی پائی جاتی ہے جو انسانی جسم کیلئے بہت ضروری ہے، یہ تیل ہمارے جسم کے نظام کو درست رکھتا ہے، سردیوں میں مچھلی کا تیل پینا زیادہ فائدے مند ہے، اسے پینے سے جسم کو ایسی توانائی حاصل ہوتی ہے جس سے مدافعتی نظام مضبوط اور متحرک ہوجاتا ہے۔ اب تک عالمی سطح پر مچھلی کے فوائد سے متعلق متعدد تحقیقات سامنے آچکی ہیں، جن میں بتایا گیا ہے کہ تیل کے استعمال سے امراضِ قلب، سانس کی بیما